ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فریڈم فائٹر 96 سالہ کرشنا دیوی دارِ فانی سے کوچ کرگئیں

چندی گڑھ:برطانوی راج کے خلاف جدوجہد آزادی میں شریک کرشنا دیوی 96 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

کرشنا دیوی نے انگریزوں کے خلاف بھگت سنگھ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، برطانوی راج کیخلاف اور آزادی کے حصول کیلئے  رائے عامہ ہموار کی۔

کرشنا دیوی کے ساتھ ان کے بڑے بھائی اور شوہرکو بھی آزادی کی تحریک میں مشکلات کا سامنا رہا، شوہر کو جیل میں قید کئے جانے پر حکومت کی طرف سے رہائی کی درخواست  دینے کا کہا گیا جسے کرشنا دیوی نے مسترد کردیا۔

چیف منسٹر راجھستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے کرشنا دیوی کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں