English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل نے ڈر کرلبنان کے ساتھ سمندری معاہدے پر دستخط کئے ہیں، حسن نصراللہ

القمر

بیروت: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ  اسرائیل  نے  ایک جنگ کے ڈر سے لبنان کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ 

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ لبنان نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ مشرقی بحیرہ روم کے متنازعہ کریش آئل فیڈل سے اس وقت تک تیل نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک  بیروت کے مطالبات  پورا نہیں  ہو جاتے۔

انہوں  نے کہا کہ  لبنان  نے  اسرائیل کوتصادم اورعلاقائی جنگ کے امکان  کی دھمکی دی تھی۔ جب لبنان  نے کریش آئل فیلڈ پر اپنا ڈرون طیارہ بھیجا تو اس کے بعد امریکی اور  اسرائیلی حکومت کو معلوم ہوا کہ لبنان  اس بارے میں سنجیدہ ہے اور اس کے بعد یہ معاہدہ ہوا۔

 حسن نصراللہ کا یہ بیان امریکی ثالثی سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے سمندری حدود کے تعین کے معاہدے پر دستخط کے بعد سامنے آیا ہے جب کہ دونوں   تکنیکی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اس معاہدے کے ہونے میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کاروائیوں کو بھی سراہاتے ہوئے کہا کہ اس دوران  اسرائیلی حکومت نے اپنی آدھی فوج مغربی کنارے میں تعینات کی ہوئی تھی اور وہ لبنان کے ساتھ جنگ کرنے کی حالت میں نہیں تھے۔

  انہوں  نے کہا کہ قابض  اسرائیلی  حکومت اپنے ملکی مسائل کی وجہ سے ایک اور جنگ کیلئے تیار نہیں تھی جب کہ اسے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزاحمت کا سامنا بھی تھا۔ امریکی ایلچی آموس ہوشٹائین کو بھی یہ بات تسلیم کرنا پڑی کہ جنگ کے خوف کے باعث تل آبیب نے اس معاہدے پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ آموس ہوشٹائین توانائی امور میں امریکی ایلچی لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان اس معاہدے کے ثالثی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے