ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعظم سواتی تشدد،ڈی جی انسانی حقوق سیل سپریم کورٹ سے شہزاد وسیم کی ملاقات

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ڈی جی انسانی حقوق سیل سے پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم نے ملاقات کرکے انہیں اعظم سواتی تشدد کیس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری بھی موجود تھے۔ شہزاد وسیم نے اعظم سواتی پر تشدد سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اعظم سواتی کو کب اور کیسے اٹھایا گیا ؟۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے بارے میں تفصیل دی گئی تھی۔

وسیم شہزاد کو اعظم سواتی پر تشدد کے معاملے پر ڈی جی ہیومن رائیٹس نے طلب کیا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دو روز سے چیف جسٹس پاکستان سے اس کیس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں