English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہدآفریدی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

القمر

کراچی:بوم بوم آفریدی کپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے،پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو اس وقت سپورٹ کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا  کہ دوسے تین میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بناتے، بابر اعظم ہمارے ایک بہترین کھلاڑی ہیں،آل رائونڈر نے مزید لکھا کہ انہیں اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ  اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو شروعات سے ہی پاکستان ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر لوٹے گا۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ ایک ایسا کھلاڑی جو مستقل اچھی پرفارمنس دے رہا ہے وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کرپاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جارہی ہے، یہ میرے لیے افسوسناک بات ہے، میں ماضی میں بھی محمد رضوان کی بری پرفارمنس پر ان کی حمایت میں کھڑا رہا، کیوں کہ مجھے پتا ہے کہ رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے