ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: اغوا اور ڈکیتیوں کی وارداتیں کرنیوالا جعلی پولیس کا گروہ گرفتار

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن اقبال میں اغوا کی وارداتیں کرنے والے جعلی پولیس کے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان اعظم قدیر اور رفیع پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے اور اس دوران شہریوں کو ہتھکڑی لگا کر مختلف مقامات پر لے جاکر جمع پونجی چھین لیتے تھے۔  ملزمان کے قبضے سے پستول و گولیاں،5 موٹر سائیکلیں، 2 رکشہ، پولیس وردی، ہتھکڑی، 25 ہزارروپے نقدی برآمد ہوئی۔

اے ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر عقیلہ نقوی کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کے قبضے سے لاہور پولیس کے جوان کی چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

خطرناک گروہ پولیس وردی کااستعمال کرکے ناکا لگا کر بھی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتا تھا۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں