English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب کی دھمکیوں کے باوجود احتجاج نہ رک سکا

القمر

تہران:ایران میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب حسین سلامی کی دھمکیوں کے باوجود احتجاج نہ رک سکا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاسدارانِ انقلاب کی دھمکیاں ہوا ہو گئیں، ایران میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب حسین سلامی کی دھمکیوں کے باوجود احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے،سب سے بڑا احتجاجی اجتماع اسلامی آزاد یونیورسٹی کی مرکزی تہران شاخ میں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بھر پور استعامل کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو دارالحکومت اوٹاوا میں ایرانی خواتین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں پہنچ گئے،انھوں نے کہا ایران میں خواتین، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں اور دیگر اتحادیوں کو ہم نہیں بھولے ہیں، ہم ہمیشہ ایرانی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے