ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا مارچ خونی، پاکستان میں بربادی مقصد ہے،حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا مارچ خونی ہے، پاکستان میں فساد اور بربادی اس کا مقصد ہے۔

حمزہ شہباز  نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی صدف کے کنٹینر ٹرک تلے کچل کر جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون رپورٹر صدف کی ناگہانی موت پر دلی افسوس ہوا، مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر کے لئے دعاگو ہوں۔

 حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک محنتی خاتون رپورٹر عمران نیازی کے اقتدار کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئی۔ عمران خان کا مارچ خونی ہے، پاکستان میں فساد اور بربادی اس کا مقصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں