ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان معلوم نہیں کس کے لاڈلے رہے، نوید قمر

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ عمران خان کا معلوم نہیں کہ وہ کس کے لاڈلے رہے، لاڈلا عوام کا ہونا ضروری ہے، پی ٹی آئی اپنے پرانے جلسوں اور لانگ مارچ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لگا کر بتانا چاہتی ہے کہ عوام کا سمندر ان کے ساتھ ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، عمران خان آئین توڑنے کی باتیں نہ کریں ،نہ ہی کسی کو آئین توڑنے کی دہائی دیں۔

نوید قمر نے کہا کہ  اسلام آباد کو مفلوج ہونے سے بچانے کےلئے ریڈ زون میں توسیع کی گئی ہے ، عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ فیصلوں سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے،ہم آئین کے مطابق چلیں گے اور عمران خان آئین کے مطابق نکالے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم چور، ڈاکو اورگالم گلوچ میں نظام نہیں چلاتے ہیں، ہم نے ہمیشہ مہذب اور جمہوری سیاست کے دروازے کھول رکھے ہیں، عمران خان جب تک مہذب سیاست کی طرف نہیں آئیں گے ان سے بات نہیں ہو سکتی ہے ایک دن کچھ کہتے ہیں دوسرے دن کچھ، رات کو ان کو چشمہ لگانا پڑتا ہے اور کہتے ہیں کہ مجھے نظر نہیں آرہا ہے، اندھیرا ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں