لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ مینارہ پاکستان پر ہونے والے تاریخی اور عظیم الشان یوتھ کنونشن کی کامیابی پر قوم، کارکنان اور ذمہ داران سے اظہار تشکر کرتے ہیں ، نوجوان ہمارا فخر ہیں، جماعت اسلامی نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔
جاوید قصوری نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات حاصل کرنا ہے تو بر سر اقتدار کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ ہر دور حکومت میں نوجوانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ پاکستان میں اگر کوئی حقیقی تبدیلی لاسکتا ہے تو وہ سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی بے داغ اور محب وطن قیادت ہے۔کہ وطن عزیز اس وقت انتہائی گھمبیر قسم کے مسائل کی زد میں ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران دن بدن سنگین ہوتا چلا جارہاہے۔ ملکی معیشت قرضوں اور امداد کے رحم و کرم پر چل رہی ہے۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ مہنگائی کی شرح کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان گھمبیر حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ کیونکہ یہی 60فیصد نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ باقی تمام پارٹیاں محض اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں جبکہ صرف جماعت اسلامی ہی اپنا قومی فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔
