English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج بھارت پاکستان اور اس کے اداروں کو آنکھیں دکھا رہا ہے، پیر پگارا

القمر

کراچی: مسلم لیگ (فنکشنل )کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے سیاست نہیں ملک بچانا ہے، سیاستدان کسی کا آلہ کار بن کر ملک کو تو نقصان نہیں پہنچارہے؟

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیر پگارا سے انکے گھر راجہ ہاوس میں اہم ملاقات کی ہے۔یہ ان کی ایک ہفتے میں پیرپگارا سے دوسری اہم ملاقات  ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی مخالفت کی گئی۔

پیر پگارا نے کہا کہ میں، میرا خاندان اور حرجماعت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج بھارت پاکستان اور اس کے اداروں کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔ میرے والد 1954 سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قاتل بھارت کی جرات کیسے ہوئی، وہ ہمارے اداروں پر تنقید کرے۔ اس وقت سیاست نہیں ملک بچانا ہے۔ سیاستدانوں کو سوچنا ہوگا وہ کسی کا آلہ کار بن کر ملک کو تو نقصان نہیں پہنچارہے؟میں فوج کو اپنا خاندان سمجھتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے