لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاورنے کہا ہے کہ نومبر میں بہت ساری چیزوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔
حسان خاور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف آپ سے نہیں کہتا ہم سے پیسے لے لو، ہمیں ملک کو خود ٹھیک کرنا ہے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے پورے ملک کے لئے سبسڈی نہیں چل سکتی، آپ کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ نومبر میں بہت ساری چیزوں کا فیصلہ ہو جائے گا، سیاسی استحکام ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ کہتے ہیں مارچ کے لوگ کم ہیں اور ریڈزون کا رقبہ بڑھا دیتے ہیں، اسلام آباد کو کنٹینرز کا قبرستان بنا دیا گیا ہے، نئے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے اس کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کی آہستہ رفتار لوگوں کے جوش و خروش کا ثبوت ہے، مارچ کے شرکا ء کی تعداد توقعات سے زیادہ ہے، شرکا کی تعداد کی وجہ سے مارچ کی رفتار آہستہ ہے۔
