ریاض:سعودی وزارت خارجہ نے جاری اپنے بیان میں ایتھوپیا کی حکومت اور ٹائیگر ے پیپلز لبریشن فرنٹ کے درمیان مستقل امن معاہدے پر مملکت کی جانب سے خیر مقدم کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے کہا یہ معاہدہ دونوں فریقوں کے درمیان تصادم اور لڑائی کی کیفیت کو ختم کرتا ہے اور اتحاد اور اقتصادی بحالی کی ترقی کے لیے کام کرنے کیلئے اتفاق رائے کی خواہش کی تصدیق کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے امدادی اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو تنازعہ والے علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی اہمیت پر معاہدہ میں زور دئیے جانے کی ستائش کی ۔
وزارت خارجہ نے کہا جنوبی افریقہ کی طرف سے تنازعہ کے دونوں فریقوں کیدرمیان دس دنوں تک مذاکرات کی میزبانی کرنا ، امن معاہدے کی جانب بڑھنے کیلئے دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور پھر امن معاہدہ کا اعلان کرنا بھی تعریف کے قابل ہے۔ سعودی عرب ان مذاکرات کی حمایت اور ایتھوپیا میں تنازعہ ختم کرنے میں افریقی یونین کی کوششوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
