English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی

القمر

ایڈیلیڈ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ   نے آئرلینڈ کو   35 رنز سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر   185 رنز بنائے ،نیوزی لینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ مقررہ اوورز میں 150 رنز ہی بناپائی ۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں  آئرلینڈ نے  ٹاس جیت نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  اور  نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر   185 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان کین ولیمسن  31 گیندوں پر 61 رنز  بناکر نمایاں رہے اور ڈیرل مچل 21  رنز  بناکر  31  ناٹ آئوٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ مقررہ اوورز میں  150 رنز ہی بناپائی ۔نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر  جوشوا لٹل نے   شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے  بولر جوشوا لٹل نے 21 رنز  دے کر 3 ،مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ  1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن  جبکہ آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کررہے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے