English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

القمر

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ سرکاری املاک پر حملہ کرنے والے ملک کے دوست نہں ہو سکتے۔ فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔ یہ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے۔

مرایم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران میں کارکنان کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک وزیر آباد فائرنگ پر ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی سرکاری اسپتال سے رپورٹ نہیں لکھوا رہا۔ فارن فنڈڈ فتنہ میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو پورا نہیں کر رہا۔ فارن فنڈڈ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے مگر عوام نے انتشار کی اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے