اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اسے چار گولیاں نہیں لگیں۔یہ بہت بڑا فراڈیہ اور جھوٹا انسان ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سے کوئی پوچھے کہ 18 قتل کا ثبوت کہاں ہے، انہوں نے چار سالہ اقتدار میں ہمارے خلاف مقدمات بنا کر تحقیقات کیوں نہیں کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈل ٹاؤن کی روایت کو دہرانا چاہتے تھے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ عوام ہمارا ساتھ کیوں دے رہے ہیں۔
