English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا مرکزی ملزم وڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے، سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑواناچاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے