English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں سونے کی قیمت کم، بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافہ

القمر

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سونے کی بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 1681 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 151200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 129630روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے