English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، وزیر اطلاعات

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دو گھنٹے کی الزام بہتان جھوٹ بھری پریس ٹاک کر سکتے ہیں مگراپنی حکومت میں چار دن قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے۔

 مریم اور نگزیب نے کہاکہ دو گھنٹے کی الزام بہتان اور جھوٹ سے بھری پریس کانفرنس سے پہلے قانون کے مطابق دو صفحوں کی ایف آئی آر کٹوا لیں، الزام بہتان جھوٹ غلاظت لیکن ایف آئے آر نہیں کٹ سکی ،پنجاب میں اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آر نہیں کٹ سکی ،فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان جھوٹی ایف آئی آر کٹوانا چاہتا ہے ،فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ حقیقی آزادی دلوانے والا فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے سے چار دن گذرنے کے بعد بھی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا، فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے