راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے سلیکشن تک تمام اہم فیصلے اسی ماہ پنڈی میں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راونڈ ہے۔ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔
راولپنڈی کےاجلاس اورلندن میں ہونےوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل راؤنڈ ہےالیکشن سےلےکرسلیکشن تک سارےاہم فیصلےاسی مہینےپنڈی میں ہونگےنااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کےلیےخطرہ اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےجتناغیرملکی دوروں پرخرچ ہوااُتنی امدادنہیں ملی۔سپریم کورٹ آخری امیدہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 9, 2022
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا، اتنی امدادنہیں ملی۔ سپریم کورٹ آخری امیدہے۔
شیخ رشید کا ٹوئٹر بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران کی راولپنڈی آنیکی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے۔ ایف آئی آر نہ کٹنیکاطعنہ دینیوالوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنیوالی ہے۔ قوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائر منا رہے ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی۔ فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔وطن کیلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔
