ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، حسین محنتی

کراچی: امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتینے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،150 فلائٹوں سے دنیا بھر سے امدادی سامان مگر حقیقی سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں ملا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ  جو حکمران غریبوں کے لیے آیا ہوا امدادی سامان ہی ہڑپ کرجائیں ان سے سندھ کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ اسلام روزے نماز اور حج کا نام نہیں بلکہ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جاناں اور انقلاب و تبدیلی کا نام ہے، اسلام مغلوب نہیں بلکہ غالب ہونے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ارکان جماعت اپنے اندر اخلاص، عاجزی وانکساری، قربانی کا جذبہ پیدا اور تعلق بااللہ مضبوط کریں۔اخلاص کے ذریعے اقامت دین کی جدو جہد اور انسان ذات کی خدمت ہی کو اللہ کے ہاں قبولیت ملتی ہے۔

صوبائی امیر نے مزید کہاکہ ویسے تو پورا صوبہ طوفانی بارشوں و سیلاب سے متاثر ہوا ہے مگر ضلع دادو میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تا حال شہروں و فصلوں سے پانی نہ نکالنا اور بحالی کے اقدامات کا آغاز نہ کرنا سندھ حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں