ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی، فیاض الحسن

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اقبال کی فکر کو لیکر عمران خان آج میدان سیاست میں ہے، اقبال کے خودی کے نظریئے کو لیکر عمران خان قوم کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان نے گولیاں کھا کر یہ ثابت کیا ہے وہ لیڈر ہے گیدڑ نہیں ہے، عمران خان بھاگا نہیں اور قوم کے سامنے موجود ہے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے اور مقدمات ہوئے لیکن عمران خان پلیٹلیٹس کا بہانہ کا بہانہ بنا کر لندن نہیں بھاگے، پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، فیصل شاہکار نے بھی پنجاب میں کام کرنے سے انکار کردیا، پنجاب حکومت نے تین نام آئی جی پنجاب کیلئے وفاق کو بھیجے ہیں، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ، وفاقی حکومت اصرار کررہی ہے کہ فیصل شاہکار ہی آئی جی پنجاب رہیں، ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے جو نام دیئے ہیں ان پر عملدرآمد کرے، ان میں سے ایک نام کو قبول کرکے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں