English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اللہ کہتا ہے محنت کرو، تمہارے لیے چیزیں آسان کردوں گا، محمدرضوان

القمر

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پلیئر آف دی میچ بننا خوش قسمتی ہے، اللہ ہم سے کہتا ہیکہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تہمارے لیے چیزیں آسان کردوں گا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں کنڈیشنز مختلف تھیں اور وہ اور بابر اعظم بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے تاہم ہم نے محنت جاری رکھی جس کا اللہ تعالیٰ ہم سے تقاضا کرتا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ ہر بیٹر پر ایسا مشکل وقت آتا ہے تاہم محنت کرنے سے پھر وہ ایسی صورتحال سے نکل بھی جاتا ہے۔پاور پلے میں بیٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم نئی گیند پر اٹیک کریں گے، اللہ نے ہماری مددکی اور ہم اپنے فیصلے میں کامیاب رہے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارا ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا، لیکن کھلاڑیوں نے محنت جاری رکھی، ہمارا یقین ہیکہ اللہ ہمارا خالق ہے اور اللہ ہم سے کہتا ہیکہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تہمارے لیے چیزیں اسان کردوں گا، اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیت گئے ہیں اور فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے