ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

والد کی عیادت کیلئے عمران خان کے دونوں بیٹے لاہور پہنچ گئے

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے والد کی عیادت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد عمران خان نے لندن میں موجود اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں حوصلہ دیا تھا۔

اب ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان لاہور پہنچ گئے ہیں۔ قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں