English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

القمر

کوٹ ادو: میں ڈکیتی کے دوران 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ 24 اکتوبر کو کوٹ ادو میں سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کرکے 3 لڑکوں کو قتل کردیا تھا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث مجید کھنڈ اور صادق درکھان نامی 2 ڈاکوں کو گزشتہ روز وسطی پنجاب سے حراست میں لیا تھا۔

پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق گرفتار دونوں ڈاکوں کو اسلحے کی برآمدگی کے لیے احسان پور لے جایا جارہا تھا کہ سندیلہ چوک کے قریب ڈاکوں کے 5 مسلح ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں موجود دونوں گرفتار ڈاکو مارے گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ،پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 3 بچوں کو قتل کرنے والے تیسرے ڈاکو کاشف رند کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے