کراچی: الخدمت کے تحت سیلاب متاثرین کے بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
الخدمت کے تعمیر وطن پروگرام کے تحت پانچ ایکڑ زمین رکھنے والے چھوٹے کاشتکاروں کو ایک لاکھ مالیت کا بیج،کھاد اور زرعی کی ادویات فراہمی، ابتدائی طور پر خیرپور اورضلع نوشہروفیروز اضلاع کے200 کسانوں میں 2کروڑ سے زائد مالیت کا سامان تقسیم دیگر اضلاع میں بھی سروے کا کام جاری ہے۔ ،محمد حسین محنتی نے کہا کہ کسان کی خوشحالی سے ہی زراعت کی ترقی اور سندھ کی خوشحالی وابستہ ہے، بارش کو تین ماہ گذرنے کے باوجود سندھ حکومت نے فصلوں سے پانی نکالنے کیلئے اقدامات نہیں کئے۔
امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کسان کی خوشحالی سے ہی زراعت کی ترقی اور سندھ کی خوشحالی وابستہ ہے، بارش کو تین ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت نے فصلوں سے پانی نکالنے کیلئے اقدامات نہیں کئے، وزیراعلی سندھ نے 15اکتوبر کو زمینوں سے بارش کا پانی نکالنے کا دعوی کیا تھا مگر دیگر وعدوں کی طرح سندھ حکومت کا یہ دعوی بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے، جماعت اسلامی بارش سے سیلاب کورونا تک ہر قدرتی آفت میں سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور کے مقامی ہال میںالخدمت کی جانب سے تعمیر وطن پروجیکٹ کے تحت بارش متاثر کسانوں میں کھاد، بیج اور ادویات کی تقریب تقسیم سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر ثنااللہ جونیجو، الخدمت کے صدر عبدالغفور مہیسر سمیت دیگر نے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے تحت ریسکیو ،ریلیف کے بعد متاثرین کے گھروں کی تعمیر اور کسانوں کی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ پانچ ایکڑ زمین رکھنے والے چھوٹے کاشتکاروں کو ایک لاکھ روپے مالیت کا بیج،کھاد اور زرعی ادویات فراہم کی جارہی ہیں، ابتدائی طور پر خیرپور اورضلع نوشہروفیروزاضلاع کے کسانوں میں دوکروڑ روپے کی مالیت کا سامان تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی سروے کا کام جاری ہے۔
صوبائی امیر کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں وسیلاب میں گھروں،مال مویشی ودیگر املاک کے ساتھ فصلوں کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے، ماہرین نے پہلے ہی آئندہ سال گندم وآٹے کے بحران کے خدشات کا اظہار کردیا ہے اسلئے جماعت اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرکے زراعت کی ترقی،انہیں اپنے پاں پر کھڑا کرنے اور سندھ کی خوشحالی چاہتی ہے۔
