English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کو نئی سوچ کا پاکستان چاہیے تو عمران خان کا ساتھ دیں، شاہ محمود قریشی

القمر

وزیرآباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام دے دو کہ عمران خان اس قافلے میں شامل ہونے کے لیے آرہا ہے، عوام نے ثابت کیا کہ ان کا شعور زندہ ہے،ہم گھبرائے نہیں ، جھکے نہیں بلکہ آج بھی وہیں کھڑے ہیں،عوام نئی سوچ والا پاکستان بنانا چاہتی ہے تو پھر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زخم کھا کر سر اٹھا کر کھڑے رہنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،تم نے ثابت کیا کہ صرف تیل نہیں بلکہ اس دیے کو جلانے کے لیے خون بھی حاضر ہے،انشاءاللہ ہم آگے بڑھیں گے۔

جمعرات کے روز وزیرآباد میں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں جلسے کی قیادت کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 1947ءمیں قائداعظم نے برصغیر کے مایو س مسلمانوں کو آزادی دلائی، اب عمران خان آزادی دلانے کی کوشش کررہا ہے۔وزیرآباد کی عوام کے پاس دو راستے تھے ، ایک راستہ اپنے گھروں میں چھپ کر بیٹھنے کا تھا جبکہ دوسرا راستہ ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا تھا۔عوام کا شعور اور سیاسی بصیرت زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26سال قبل عمران خان نے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ، بہت سی مشکلات آئیں ، لوگ آتے اور جاتے رہے،کچھ جدا ہوگئے، عمران خان کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی،پاکستان کی عوام نے ثابت کیا کہ ان کا شعور زندہ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معظم گوندل کے خاندان سے تعزیت کرناچاہتا ہوں ، انہیں قتل کیاگیا،ہم گھبرائے نہیں ، جھکے نہیں بلکہ آج بھی وہیں کھڑے ہیں،جو زخم کھا کر بھی سر اٹھا کرکھڑے رہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو پیغام دے دو کہ عمران خان اس قافلے میں شامل ہونے کےلئے آرہا ہے،یہ قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے،کانپیں ٹانگنے والوں کو واضح پیغام دے دوں کہ پاکستان تحریک انصاف کا راستہ رواں دواں ہے،اگر عوام نئی سوچ والا پاکستان بنانا چاہتی ہے تو پھر آج عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا،کہتے ہیں کہ دئیے کو جلانے کےلئے تیل کی ضرورت ہوتی ہے،تم نے ثابت کیا کہ صرف تیل نہیں بلکہ اس دئیے کو جلانے کےلئے خون بھی حاضر ہے،انشاءاللہ ہم آگے بڑھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے