English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں، مریم اورنگزیب

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں۔

مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے بہتان، الزام اور جھوٹ سننا بند کردیا ہے، عوام نے فساد، انتشار اور نفرت کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان کی بات کا اب کسی پہ کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی نہیں، جب تک انصاف نہیں آئے گا ملک آزاد نہیں ہو گا اور اگر انصاف نہیں ہو گا تو نہ معاشرہ ترقی کرے گا نہ ہی یہ ملک۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے