English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم خام تیل کی برآمد بند کر دیں تو2 ہفتوں میں پوری دنیا متاثر ہوجائیگی،سعودی وزیر توانائی

القمر

ریاض سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر ہم خام تیل کی برآمد بند کردیں تو دو سے تین ہفتے کے اندر پوری دنیا متاثر ہونا شروع ہوجائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی تیل کی برآمدات روکنا دنیا دو یا تین ہفتے برداشت نہیں کرسکتی، ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے، چیزوں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ توانائی کا شعبہ سائبر حملوں سے متاثر ہوا، سائبر حملوں کی وجوہات جغرافیائی اور سیاسی ہوسکتی ہیں، تاوان یا رقم کا مطالبہ ہوسکتا ہے، ہیکرز کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کو متحد ہونا پڑے گا، سائبر حملوں کو اب ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ان حملوں کیلئے فوج یا ڈرون کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن ان کا اثر بہت بڑا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے