English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی صارفین سے ایک روپیہ بھی اضافی چارج نہ کرنے کا عزم ہے، وزیر توانائی

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی صارفین سے ایک روپیہ بھی اضافی چارج نہ کرنے کا عزم ہے، بجلی سیکٹر میں مسائل بہت گھمبیر اور زیادہ تعداد میں ہیں،اس نظام سے بلنگ کی کوالٹی بہت بہتر ہوگی،بجلی چوری اور تکنیکی نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی،1.8ارب کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرنگ سسٹم مکمل کیا جائے گا۔

بجلی کے مسائل کے حل کےلئے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو ہدایات جاری کیں ہیں،نئے جدید میٹرز کی تنصیب سے بجلی پوری کی روک تھام میں مدد حاصل ہو گی۔

 اسلام آباد میں اے پی آئی میڑنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں خرم دستگیر نے آئیسکو میں ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر کےلئے ڈیٹا سینٹر افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اے ایم آئی میڑنگ منصوبے کا آغاز آئیسکو سے کررہے ہیں،بجلی کمپنیوں میں کمی پوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم ڈویلپمنٹ کی گئی، ڈیٹاسروسز دیگر بجلی کمپنیوں کو دی جا سکتی ہیں،وزارت توانائی نے اگست میں بجلی کمپنیوں کا موازنہ کیا،بجلی سیکٹر میں مسائل بہت گھمبیر اور زیادہ تعداد میں ہیں،اس نظام سے بلنگ کی کوالٹی بہت بہتر ہوگی،بجلی چوری اور تکنیکی نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی،1.8ارب کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرنگ سسٹم مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے