English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ایک اور کشمیری شہید

القمر

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

قابض فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے