English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے دل میں تکلیف، عسکری ادارۂ برائے امراض قلب میں داخل

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرلیا گیا تاہم مریم اورنگزیب نے وزیرداخلہ کی خرابی صحت کو خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ معمول کے طبی معائنے کے لیے اے ایف آئی سی راولپنڈی گئے تھے۔ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال قبل 2004 میں رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔

دریں اثنا طبیعت کی خرابی سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلیے اسپتال آیا تھا، روبہ صحت ہوں اور ان شا اللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے