ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے روزگار اور مہنگائی پر تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے، چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے، عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے اِس ملک میں 2014سے تماشا لگایا ہوا ہے، چار سال نالائقی ، نااہلی اور جھوٹ کا تماشہ لگایا، عمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشہ لگایا، گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے۔

وزیر اطلاعات  نے کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے، اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے، ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے، عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں