English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا

القمر

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے،21 نومبر کو  دورے پر آنا تھا، جبکہ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔ سعودی وفد میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھی شامل تھے۔ ولی عہد کے دورے کے ملتوی ہونے کی تصدیق سعودی سفارتخانے کی جانب سے بھی کی گئی تھی،جی 20 سمٹ کے باعث اب ان کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع تھی، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع تھی، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مدد کرے گا، چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے