ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد، گواہان طلب

کراچی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی

 ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیرزمان جمال صدیقی سمیت دیگر افراد کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔پی ٹی آئی رہنماں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ شجاعت علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر جلا گھیرا، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف سولجر بازار و فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ارسلان تاج اور فردوس شمیم نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں