ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھرنے کے اعلان سے سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی ہوا، خواجہ آصف

 اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کے اعلان کی وجہ سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے پہلے دھرنے پہ 7 سال قبل چینی صدر کا دورہ کینسل کروایا تھا، اب 21 نومبر والے دھرنے کے اعلان سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سوائے اپنے مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا،ملک و قوم کے مفادات کے کوئی معنی نہیں،یہ شخص ملک کے خلاف ایجنڈا پہ کام کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں