English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشق کا اختتام

القمر

منامہ:متحدہ عرب امارات اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشق انسداد دہشت گردی جلمود 3 اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور بحرین کی مشترکہ مشق برائے انسداد دہشت گردی جلمود 3 کے اختتام پر ابوظبی میں منامہ کے سفیر شیخ خالد بن عبداللہ بن علی الخلیفہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود 3 نے علاقائی سلامتی اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایف رائل گارڈ اور یو اے ای کے صدارتی گارڈ کی مشترکہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے جذبہ اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق اس فوجی مشق میں خلیجی ریاستوں کے دونوں رہنماوں شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ اور شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے شرکت کی۔مشق پر دونوں رہنماوں کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل اور علاقائی استحکام کے تحفظ میں سلامتی اور استحکام کے کردار کی اہمیت کی تصدیق کی ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیجی رہنماوں نے اس سے قبل اپنے ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے بات چیت کی۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان جو بحرین کا دورہ کر رہے تھے، نے مضبوط، ممتاز تعلقات اور مختلف شعبوں میں انھیں مضبوط اور ترقی دینے کی خواہش پر زور دیا۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو 2022 کا بھی دورہ کیا جو صخر ایئربیس پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو ائیر شو میں جدید نظام، ٹیکنالوجی اور حل کے حوالے سے بحرین کے سول اور ملٹری ایوی ایشن کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے