English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

القمر

فلوریڈا:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی واپسی اب شروع ہورہی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو ناکام بنایا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ 2017 سے 2021 تک امریکا کے صدر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے