کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں شاندار سنچری بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں نادرن اور سندھ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد نے شاندار سنچری کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا،اسی سنچری کے ساتھ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13سنچری کرنے میں کامیاب ہوئے۔
نادرن کے خلاف میچ میں انہوں نے 102رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی،سرفراز کی اس عمدہ اننگز میں 11چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا،سرفراز احمد قائد اعظم ٹرافی میں اب تک 167میچز کھیل چکے، جن میں 8515رنز بناچکے، جس میں 59نصف سنچری بھی شامل ہیں۔
