English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری اہم تعیناتی پر مشاورت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

القمر

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اہم تعیناتی سے متعلق مشاورت کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے جب کہ بلاول بھی کراچی سے روانہ ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے مشاورت میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طیارے سے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ بھی اہم مشاورت کا حصہ بنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے