English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ کے الزامات میں قید بھارتی وزیر کی جیل میں خدمت، ویڈیو سامنے آگئی

القمر

نئی دہلی:منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے وزیر کی جیل میں خدمت اور مساج کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ستیندر جین کی 3 دنوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی وزیر کی جیل میں بھرپور خدمت کی جارہی ہے، اس دوران وہ لوگوں سے ملاقات بھی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو دہلی کی عدالت نے ستیندر جین کی ضمانت مسترد کردی تھی۔رپورٹس کے مطابق ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تہاڑ جیل میں قید بھارتی وزیر کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقات کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے