دوحا: ورلڈکپ میچز پر مجموعی طور پر 100بلین ڈالر کا جوا کھیلے جانے کا امکان ہے، فکسنگ روکنے کیلیے فیفا نے خزانے کے منہ کھول دیے۔
تفصیلات کے مطابق فکسنگ کے ممکنہ خدشات نے فیفا حکام کو چوکنا کر دیا ہے،فٹبال کی عالمی باڈی کو ایک اسپورٹس ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی اسپورٹس ریڈار کی معاونت حاصل ہے، وہ ایونٹ کو کرپشن فری بنانے پر کام کرے گی۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر سرگرم 600بک میکرز کے 30بلین ڈیٹا پر نظر رکھے ہوئے ہیں، رواں سال 9ماہ میں 600مشکوک میچز کی نشاندہی ہوئی،ان میں سے زیادہ تر ان لیگز میں تھے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضے کم ملتے ہیں،ورلڈکپ میچز پر مجموعی طور پر 100بلین ڈالر کا جوا کھیلے جانے کا امکان ہے۔
فکسنگ روکنے کیلیے فیفا نے خزانے کے منہ کھول دیے،ایونٹ میں 440ملین ڈالر کی رقم تقسیم ہوگی، فکسنگ کی روک تھام کیلیے ایک ٹاسک فورس قائم کردی گئی جس میں شامل اسپورٹس ریڈار، انٹرپول، ایف بی آئی اور انٹرنیشنل بیٹنگ اینٹیگریٹی ایسوسی باہمی اشتراک سے ہر ورلڈکپ میچ اور جوئے کی مارکیٹ پر نظر رکھیں گے۔
