English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نماز کے لیے فیفا ورلڈ کپ کی تقریب روک دی گئی

FIFA World Cup

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کی تقریب نماز کے لیے روک دی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ کی تقریب میں اپنی پوری آب وتاب سے جاری تھی تقریب کے دوران اچانک میزبان نے اعلان کیا کہ تقریب کو نماز کے لیے روکا جا رہا ہے۔

میزبان نے تقریب کا لطف اٹھاتے ہزاروں افراد سے یہ بھی کہا کہ نماز کے لیے مختصر وقفے کے بعد پروگرام میں مزید دلچسپ چیزیں پیش کی جائیں گی۔ورلڈ کپ فٹبال کی تقریب میں نماز کے وقفے کی ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے