English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا

meeting

اسلام آباد: ملک میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل بروز منگل کو طلب کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی حکام بھی شریک ہوں گے،الیکشن کمیشن کے تمام شعبوں کے ذمہ دار اجلاس میں شرکت کریں گے، الیکشن کمیشن کو تیاریوں پر بریف کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے تیار ہے، عام انتخابات کے لیے غیرحساس میٹریل بھی خرید لیا گیا ہے، بیلٹ پیپرز کے لیے بھی کاغذ حاصل کرلیا گیا ہے، انتخابات کے لیے میٹریل کی پرنٹنگ جاری ہے جبکہ حلقہ بندیاں بھی مکمل ہوچکی ہیں، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ، پولنگ اسٹاف کا تمام ڈیٹا، پولنگ اسٹیشنز کتنے ہوں گے اور کہاں کہاں ہوں گے سب ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے