English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ نے یوکرین کے لیے فضائی دفاعی پیکیج کا اعلان کردیا

package

کیف: برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے لئے فضائی دفاعی پیکیج کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ یوکرین پر موجود برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے اہم ملاقات کی۔

رشی سونک نے بتایا کہ برطانیہ یوکرین کو فضائی دفاعی پیکج کے تحت 50 ملین پانڈ کا پیکج فراہم کرے گا جس میں 125 اینٹی کرافٹ گنز اور جدید ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

کیف کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ کس طرح برطانیہ جنگ کے آغاز سے ہی یوکرین کے ساتھ کھڑا رہا، میں آج یہ کہنے آیا ہوں کہ برطانیہ اور ہمارے اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ وہ اس وحشیانہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے لڑرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے