English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نکولس پورن ویسٹ انڈیز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

 پوران :ویسٹ انڈیز  کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن کپتانی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے،نکولس پورن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں،رپورٹس کے مطابق نکولس پورن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی ،میں کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں،انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقا کے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لیے وقت دینا چاہتا ہوں،دوسری جانب ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز جمی ایڈمز کا کہنا تھا کہ میری نکولس پورن سے بات ہوئی ہے وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے