ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیوڈ وارنر نے مداح کو دگنی خوشی دے دی

سڈنی:آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں مداحوں کو دگنی خوشی دے دی،میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پہلے ڈیوڈ وارنر نے 106رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مداحوں کو خوش کیا پھر آوٹ ہونے کے بعد بھی وہ مداحوں کو خوش کر گئے،آوٹ ہونے کے بعد گراونڈ سے جاتے ہوئے مداح آسٹریلوی بیٹر کی تعریف کے طور پر ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہیں تو اسی دوران کئی مداح ڈیوڈ وارنر کو چھونے کی بھی کوشش کرتے ہیں،مداحوں کی محبت اور جذبات کو دیکھتے ہوئے ڈیوڈ وارنر فورا ہی اپنے بیٹنگ گلوز ایک چھوٹے بچے کو دے دیتے ہیں،اس موقع پر بچے کی خوشی دیدنی تھی جو حیران ہو کر دوڑتا ہوا اپنی ماں اور بھائی کے پاس چلا جاتا ہے،ڈیوڈ وارنر کے گلوز ملنے کے بعد کم عمر مداح کی حیرانی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں