English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو اومنی گروپ نے 9ارب روپ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اومنی گروپ کی جانب سے 9ارب روپ کا ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

اومنی گروپ کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 17نومبر کو اومنی گروپ پر نیب کے ساتھ پلی بارگین کا الزام لگایا اور جھوٹے الزامات سے اومنی گروپ کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 2ہفتے میں عمران خان الزامات واپس لیں اور غیر مشروط معافی مانگیں اور اگر عمران خان نے معافی نہ مانگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اومنی گروپ پر الزام عائد کیا تھا کہ اومنی گروپ نے نیب سے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے