English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اہم تعیناتی کی سمری سے متعلق صدر مملکت مجھ سے بھی بات کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری پر صدر مملکت مجھ سے بات کریں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدرسے رابطے میں ہوں اور سمری سے متعلق صدر مجھ سے بھی بات کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کے لیے جاتا ہے میں تو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوں تو صدر میرے سے ضرور بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو حالات بنا دیے گئے ہیں، قوم میں جذبہ ہے اسے قبول نہیں کرے گی ملک جس طرح چلایا جا رہا ہے قوم اسے مزید قبول نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہے اپنا آرمی چیف لاکر ہمیں مار پڑوائے گا تو قوم اس کیخلاف کھڑی ہوگی مجھ پر جو حملہ ہوا شہبازشریف پورا ملوث تھا اور نوازشریف بھی جانتاہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے