English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ریاست میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک، حملہ آوربھی مارا گیا

shooting

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے چساپیک کے وال مارٹ میں فائرنگ کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور فائرنگ کرنیوالا مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے۔

سٹی اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہر کی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ چساپیک پولیس نے گزشتہ رات سام سرکل پر وال مارٹ میں ہونیوالی فائرنگ میں شوٹر سمیت 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس بدستور متاثرین کی تلاش کر رہی ہے جو زخمی ہو سکتے ہیں یا اس بہت بڑے سٹور کے اندر موجود تھے جہاں چھپنے کیلئے بہت سے مقامات موجود ہیں۔

چساپیک پولیس کے مطابق فائرنگ منگل کی رات 10 بجکر 12 منٹ(بدھ کی صبح 8 بجکر 12 منٹ پاکستانی وقت)پر ہوئی ۔ منگل کا واقعہ امریکہ میں گن وائلنس کا تازہ ترین واقعہ ہے جس نے بندوق تک رسائی پر سخت پابندیوں سے متعلق بحث کو ہوا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے