English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی ٹانگ سے پلستر اتار دیا گیا، سفری پابندی ختم

announcement

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلستر اتار دیا گیا، ڈاکٹرز نے عمران خان کو سفر کی بھی اجازت دے دی۔

ڈاکٹر خالد نیازی نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا ہے اور ان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریبا ٹھیک ہیں جبکہ گھٹنے سے نیچے کے زخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگے گا۔

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ وہ سفر بھی کرسکتے ہیں، یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے